Skip to main content

wellcome Joe Bidon as a president

 

روزے کے مسائل میں غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ

              *روزے کے مسائل میں غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ*

از قلم:
*مفتی ابو محمد علی اصغر عطاری مدنی*

روزہ کے بارے میں لوگوں میں پائی جانے والی گیارہ غلط باتیں جن کی کوئی حقیقت نہیں۔

*پہلی غلط فہمی*

❌❌الٹی آنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے .
✅🕌 درست مسئلہ یہ ہے کہ از خود کتنی ہی الٹی یا قے آئے روزہ نہیں ٹوٹتا
البتہ خود قصدا یعنی جان بوجھ کر مثلا انگلی وغیرہ منہ میں ڈال کر قے کی اور وہ منہ بهر ہو تو پهر روزہ ٹوٹ جاتا
🌅🍀🍀🍁🍀🍀🌄

*دوسری غلط فہمی*

❌❌یہ بهی مشہور ہے حالت روزہ میں احتلام ہو جائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے
✅🕌درست مسئلہ یہ ہے کہ حالت روزہ میں احتلام سے روزہ نہیں ٹوٹتا
🌅🍀🍀🍁🍀🍀🌄

*تیسریی غلط فہمی*

❌❌کچھ لوگ سمجهتے ہیں کہ سحری میں آنکھ نہ کهلے اور سحری کهانا چهوٹ جائے تو روزہ نہیں ہوتا
✅🕌درست مسئلہ یہ ہے کہ سحری روزہ کے لئے شرط نہیں
آپ نے رات میں روزے کی نیت کر لی تھی (یعنی دل میں روزه رکھنے اراده تھا) پهر سحرى  ميں آنکھ نهیں بھی کھلی تب بھی روزه هو جائے گا
🌄🍀🍀🍁🍀🍀🌅

*چوتھی غلط فہمی*

❌❌کچھ لوگ سمجهتے ہیں  کہ منہ ميں موجود تھوک یا بلغم نگل جانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا مکروہ ہوگا اسی بنا پر وہ بار بار تھوکتے رہتے ہیں
✅🕌درست مسئلہ یہ ہے کہ منہ میں موجود تھوک اور بلغم نگلنے سے روزہ بالکل نہیں ٹوٹے گا

ہاں اگر کوئی بے وقوف منہ سے باہر مثلا ہتھیلی پر تھوک کر اپنی تھوک یا بلغم منہ میں دوبارہ ڈال کر نگل جائے تو روزہ ٹوٹ جائے گا *لیکن* ایسا عام طور پر کوئی نہیں کرتا
🌄🍀🍀🍁🍀🍀🌅

*پانچویں غلط فہمی*

❌❌کچھ لوگ سمجهتے ہیں کہ چوٹ وغیرہ لگنے پر خون نکل آنے یا خون ٹیسٹ کروانے پر روزہ پر کوئی اثر پڑتا ہے
✅🕌درست مسئلہ یہ ہے کہ روزہ کسی چیز کے معدے کے راستہ میں یا دماغ میں جانے سے ٹوٹتا ہے
جسم سے کوئی چیز باہر آنے پر نہیں ٹوٹتا
لھذا خون زخمی ہونے پر نکلے یا پھر ٹیسٹ کروانے کے لئے روزہ نہیں ٹوٹے گا
🌅🍀🍀🍁🍀🍀🌄

*چھٹی غلط فہمی*

❌❌بعض لوگ سمهجتے ہیں کہ رات میں غسل فرض ہو جائے تو اب روزہ شروع ہونے کے بعد کلی یا ناک میں پانی افطار کے وقت ہی ڈالیں گے
✅🕌درست مسئلہ یہ ہے کہ روزہ شروع ہونے سے پہلے غسل فرض ہو یا روزہ میں احتلام ہو جائے روزہ کی حالت میں غسل کے تمام فرائض ادا کیے جائیں گے .غسل میں کلی کرنا اور ناک میں نرم حصہ تک پانی پہنچانا فرض ہے اس کے بغیر نہ غسل اترے گا نہ نمازیں ہوں گی.

البتہ روزہ ہو تو غرغرہ نہیں کریں گے اور عام دنوں میں بهی غرغرہ غسل کا فرض یا کلی کا حصہ نہیں جداگانہ سنت ہے وہ بهی اس وقت جب روزہ نہ ہو.البتہ روزہ کی حالت میں ناک میں پانی سانس کے ذریعے اوپر کھینچنے کی اجازت نہیں
🌅🍀🍀🍁🍀🍀🌄

*ساتویں غلط فہمی*

❌❌کچھ لوگ سمجهتے ہیں کہ جب تک اذان ہوتی رہے سحری میں کھانا پینا جاری رکھا جا سکتا ہے۔
✅🕌درست مسئلہ یہ هے کہ
 اذان فجر اور نماز فجر کا وقت تو تب شروع ہوتا ہے جب سحری کا وقت ختم ہو جاتا ہے
لھذا جو سحری بند ہونے کے باوجود اذان ختم ہونے کا انتظار کرتے ہوئے کھاتا پیتا رہا اس نے اپنا روزہ برباد کیا اس کا روزہ ہوا ہی نہیں
🌄🍀🍀🍁🍀🍀🌅

*آٹھویں غلط فہمی*

❌❌کچھ لوگ سمجهتے ہیں کہ روزہ میں انجکیشن لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا
✅🕌درست مسئلہ اگر یہ سوچ ان علماء کی پیروی کی وجہ سے ہے جن کا موقف یہی ہے تو ٹھیک ہے
البتہ جو قوی اور مضبوط دلائل ہیں ان کی رو سے انجکشن لگانے سے *روزہ نہیں ٹوٹتا* ضرورت ہو تو ڈرپ بھی لگائی جا سکتی ہے۔
🌄🍀🍀🍁🍀🍀🌅

*نویں غلط فہمی*

❌❌کچھ لوگ روزہ میں تیل , خوشبو لگانے اور موئے زیر ناف (یعنی ناف کے نیچے والے بال)بنانے  کو درست نہیں سمجھتے
✅🕌درست مسئلہ یہ ہے کہ یہ کام روزہ کی حالت میں جائز ہیں
سرمہ لگانے سے بهی روزہ نہیں ٹوٹے گا.
البتہ کاجل کا حکم سرمہ والا نہیں کاجل سے بچا جائے
🌅🍀🍀🍁🍀🍀🌄

*دسویں غلط فہمی*

❌❌کچھ لوگ سمجهتے ہیں کہ حالت روزہ میں مسواک نہیں کی جا سکتی
✅🕌درست مسئلہ یہ ہے کہ مسواک کی جا سکتی ہے البتہ ٹوتھ پیسٹ اور منجن نہیں کر سکتے یونہیں مسواک میں یہ احتیاط رکھی جائے کہ ریشے حلق میں نہ جائیں
🌅🍀🍀🍁🍀🍀🌄

*گیارہویں غلط فہمی*

❌❌کچھ لوگ سمجهتے ہیں کہ روزہ میں عطر یا خوشبو سونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے

✅🕌درست مسئلہ یہ ہے کہ مائع خوشبو  یعنی لیکوڈ حالت میں یا ٹھوس خوشبو سونگھنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا البتہ اگر کسی نے اگر بتی کا دھواں مثلا منہ یا ناک کے ذریعے اندر کھینچھاجو کامحالہ حلق میں جائے گا اور یونہی کسی بھی خوشبو دار یا غیر خوشبو دار دھوئیں کی دھونی اس طرح لی کہ مثلا اس کے دھوئیں کو ناک یامنہ سے حلق میں داخل کیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا
☘🍁🌴🌴🌴🍁☘

Popular posts from this blog

Please install this app launched by Govt. Of Pakistan.

Please install this app launched by Govt. Of Pakistan. This app, along with other features has a " Radius Alert" which means it will give alert signal if there is a Corona patient in your area within the 300 meter radius. It also has COVID- 19 self assessment feature based on user's input. اہلیان وطن کے لئے حکومت پاکستان کا ایک احسن قدم۔ تمام دوست نیچی دیئے گئے لنک سے ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ اس میں شامل ہیں: 1. حقیقی اور لائیو ڈیٹا 2. آپ کے علاقے کا ڈیٹا 3. اگر آپ کوئی کیس رپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ۔ 4. آپ جب بھی گھر سے باہر نکلیں تو اپنا ڈیٹا اور لوکیشن آن کر لیں اگر کوئی مریض یا ایسا شخص جس کو وائرس ہو سکتا ہے، آپ کے 300 میٹر کے اندر اندر ہو گا تو آپ کا موبائل سگنل دے گا۔ 5. اس کے اندر بوٹ کے ڈریعے چیٹ کا نظام موجود ہے، جو آپ کے سوالات کا فوری جواب دے گا۔ 5. حفظان صحت کے اصولوں پر مبنی ہدایت نامہ اور طریقہ کار۔ https://play.google.com/store/apps/details?id=com.govpk.covid19 For pakistan only.

پاکستانی عوام کو پہلی مرتبہ خوش ہونے کا موقع ملا

پاکستانی عوام کی پہلی مرتبہ اتنی قریب سے سنی گئی currentnewz07blogger.com              انصاف امداد میں ہر مہینے۱۲۰۰۰ روپے ملے گئے

بڑی خاتون کے ہاں ’جڑواں بچوں‘کی پیدائش ڈاکٹر حیران

                         بڑیخاتون کے ہاں ’ جڑواں بچوں‘کی پیدائش   ابوجا: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کچھ خبریں ایسی چونکا دینے والی ہوتی ہیں جن پر فوری طور پر یقین کرنا مشکلات ہو جاتا ہے تاہم ایسی ہی ایک خبر نائیجیریا سے آئی ہے جہاں پر 68 سالہ معمر خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیاہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق 4 بار آئی وی ایف طریقہ علاج کے بعد خاتون کے ہاں بیٹے اور بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مارگاریٹ اڈینگا ماضی میں تین مرتبہ آئی وی ایف کا عمل کروا چکی ہیں جو کہ ناکام رہے، تاہم چوتھی بار عمل کامیاب ہوا اور انہیں اور 77 سالہ شوہر نوح اڈینوگا کو جڑواں بچے ہونے کی خوشی نصیب ہوئی۔ نوح اڈینوگا نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری اور مارگاریٹ کی 1974ء میں شادی ہوئی تھی اور یہ دونوں ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ ان کی اپنی اولاد ہو۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئی وی ایف کے عمل کی ناکامی کے بعد بھی ان دونوں نے ہمت نہیں ہاری۔میں بہت زیادہ خواب دیکھتا ہوں اور مجھے یقین...